ریٹائرڈ جرنیل ملک پر رحم کریں ، جنرل پاشا نے کہا تھا نواز ،نثار اور آصف کو نہیں چھوڑوں گا ،جاوید ہاشمی

ریٹائرڈ جرنیل ملک پر رحم کریں ، جنرل پاشا نے کہا تھا نواز ،نثار اور آصف کو ...

  

ملتان ( خصوصی رپورٹر ) تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ غیر آئینی طور پر سوچ رکھنے والے لوگ آسمان کو پھاڑ دیں زمین کو چیر دیں کوئی پاکستان کا بال بیکا نہیں کر سکتا اللہ نے ایک بار پھر پاکستان کو بچا لیا ہے اب نہ وہ ادوار آئیں گے نہ وہ منظر دکھائی دیں گے قوم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ پاکستان بچ چکا ہے ( ر ) جرنیلوں کو کہتا ہوں کہ خدا کیلئے رحم کریں اس ملک نے آ پ کو کچھ دیا پاشا نے کہا نواز ، نثار اور آصف کو نہیں چھوڑوں گا میں نے کہا کہ میری ان کے ساتھ نہیں نبتی لیکن میں ایسا نہیں کر رہا ملک کو کنٹرسیتان نہ بنا یا جائے بلکہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں دھرنا دینے والوں کیلئے ہائیڈپارک بنائے بلکہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں دھرنا دینے والوں کیلئے ہائیڈ پارک بنائے جائیں پارلیمنٹ کے دروازے بند کرنے کا اختیار کسی ایک فر د کو نہیں ہونا چاہیے جو مسائل ہیں وہ عدالتوں کے ذریعے اٹھائے جائیں پہلے بھی صوبوں کا حامی تھا اب بھی ہوں صوبے زیادہ نہ بنائے گئے تو ملک ٹوٹ جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ 85ء میں حمید گل نے کہا کہ میں درخواست اٹھا لوں شاہ محمود کو جتوانا ہے میں نے کہاکہ میں الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا پاشا کو میں جانتا بھی نہیں تھا ان کا فون آیا کہنے لگے کہ آپ نے مجھے مروا دیا اسی طرح میں ایک جہاز میں تھا کہ جنرل احسان نے آکر کہا کہ پرویز مشرف نے آپ کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں میں نے کسی کو منہ نہیں لگایا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے بعد کس نے ملک کو کیا دیا ہے سیاستدان جمہوریت تک نہ دے سکے انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ آرمی نے جمہوریت کو بچایا ہے ورنہ جرنیل ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں کہ انسان حیران ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اگر حلقہ این اے 149میں میرے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن کیوں نہ لڑنے کی بات کرتے ہیں پہلے وہ بتائیں کہ گھوٹکی میں وہ پارٹی کا مرکزی وائس چےئر مین ہونے کی حیثیت سے ’’ بلے ‘‘ کے نشان پر الیکشن کیوں نہ لڑے مرکزی صدر ہونے کے ناطے ابھی بھی ان کو میں شوکاز نوٹس جاری کر سکتا ہوں اگر مجھے شوکاز نوٹس بھیجا گیا تو بہت کچھ بول دوں گا انہوں نے کہا کہ شاہ محمود اس لیے بلے کے نشان پر الیکشن نہ لڑے کہ انہوں نے پیر پگاڑ ا سے 25ہزار ووٹ لینا تھے انہوں نے کہا کہ میر ا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے جب الگ ہوا تو بہت سی جھوٹی باتیں کہی گئیں ۔

مزید :

صفحہ اول -