حسین چوک، ملبوسات کی دکان میں آتشزدگی تین کروڑ کا سامان جل گیا ریسکیو اہلکار زخمی ہو گیا

حسین چوک، ملبوسات کی دکان میں آتشزدگی تین کروڑ کا سامان جل گیا ریسکیو اہلکار ...

  

لاہور(کرائم سیل) حسین چوک رؤف پلازہ میں قیمتی ملبوسات کی دکان میں آگ بھڑکنے سے تین کروڑ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔تھانہ گلبرگ کی حدود حسین چوک کے رؤف پلازہ میں واقع کپڑے کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑکنے سے شادی بیاہ کے قیمتی ملبوسات جل گئے اور دھواں پھیلنے سے مقامی افراد کی اطلاع پر مالکان موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت دکان سے سامان نکالتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لیے زبردست جدو جہد کی۔ فائر بریگیڈ کی 5اور دو ریسکیو گاڑیوں سمیت 1ایمبولینس نے آپریشن میں حصہ لیا جبکہ مالکان کے دوست احباب بھی موقع پر پہنچ کرسامان بچانے پہنچ گئے ۔دکان میں آگ بجھانے کی کوشش میں ریسکیو کا ایک اہلکار زخمی بھی ہو گیا جسے ساتھی کارکنان نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ریسکیو انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث لگی ہے ،جس سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے ۔

مزید :

علاقائی -