افغانستا ن سے امریکی انخلاءکے بعد بھارت ، بنگلہ دیش،سری لنکا کو دہشتگردی کا خطرہ ہو گا ، بھارتی وزیر داخلہ

افغانستا ن سے امریکی انخلاءکے بعد بھارت ، بنگلہ دیش،سری لنکا کو دہشتگردی کا ...

  

                          کھٹمنڈو( اے این این) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے بعد بھارت ¾ بنگلہ دیش اور سری لنکا کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے ¾ ممبئی حملوں کے مجرموں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے ¾ سارک ممالک منشیات کی سمگلنگ روکنے کےلئے سخت اقدامات کرےں ۔گزشتہ روز یہاں سارک ممالک کے وزراءداخلہ کی کانفرنس کے موقع پر انہوں نے کہاکہ خطے کے تمام ممالک کو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے بعد چوکس ہونا ہوگا بالخصوص بنگلہ دیش ¾ بھارت اور سری لنکا کو بعد از انخلاءاثرات اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں ۔ بھارتی وزیر داخلہ نے اس بیان میں پاکستان کا نام نہیں لیا جو دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ممبئی حملوں کے مجرموں کو کٹہرے میں لائیں گے۔ انہوں نے سارک ممالک کو تجویز دی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف سخت قوانین بنائیں تاکہ ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جاسکے جو کسی بھی انداز میں دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلاءکے بعد کی صورتحال سے چوکنا ہیں کیونکہ دہشت گردی پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے بھارت ¾ بنگلہ دیش اور سری لنکا دہشت گردی کی اس نئی لہر کا نشانہ بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انتہا پسند گروپ خطے کی سلامتی کےلئے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں منشیات کی سمگلنگ پر بھی قابو پانا ہوگا جو دہشت گردی کا ایک بنیادی ذریعہ ہے عسکریت پسند عناصر منشیات فروشی کے ذریعے وسائل حاصل کرتے ہیں ہمیں جعلی کرنسی کے معاملے پر بھی قابو پانا ہوگا اور دہشت گردوں کو مالی معاونت کے تمام راستے روکنا ہونگے، سرحدوں کی کڑی نگرانی کرنی ہوگی اور ہر قسم کی سمگلنگ بند کرانا ہوگی ۔ انہوں نے سارک سنٹر برائے گڈگورننس کے قیام کی بھی تجویز دی جہاں تمام رکن ممالک کے انتظامی افسران اپنے اپنے تجربات شیئر کرسکتے ہیں

بھارتی وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ آخر -