بلاول بھٹو زرداری کا کشمیر سے متعلق بیان حقیقت سے دور ہے، بھارت

بلاول بھٹو زرداری کا کشمیر سے متعلق بیان حقیقت سے دور ہے، بھارت

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اکبر الدین نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کا حالیہ بیان حقیقت سے دور ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے مگر ان کوششوں کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ ہم اپنی سرحدوں پر کوئی سمجھوتا کریں گے، کسی صورت بھی بھارت کی سا لمیت اور اتحادپر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے ملتان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہہم بہت جلد کشمیر بھی لیں گے اور پورا ہی لیں گے۔

بھارت کا ردعمل

مزید :

صفحہ آخر -