باغبانپورہ، 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے فیکٹری مالک کو قتل کر دیا ملزمان فرار
لاہور(ملک خیام رفیق) باغبا نپورہ کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر دو مو ٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے فیکٹری کے مالک کو قتل کر دیا اور مو قع سے فرار ہو گئے،پو لیس نے لا ش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر وادی اور مقتول کے بیٹے کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔پولیس کے مطابق مقتول کامختلف لو گوں کے ساتھ 5کروڑ روپے کا لین دین تھا تاہم لواحقین نے ملزمان کو نا مزد نہیں کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق باغبانپورہ کے رہائشی اصغر علی نے بند روڈ پر دبئی سٹیل کے نام سے فیکٹری بنا رکھی تھی ،گزشتہ روز وہ دوپہر کے وقت فیکٹری سے گھر آرہا تھا کہ کو ٹھی حق نواز کے قریب موٹر سائیکل پر سوار2نامعلوم افرادنے فائر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا ،اس کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ زند گی موت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔موت کی اطلاع گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی مو قع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر وادیا۔پولیس کے مطابق مقتول کا مختلف لوگوں سے تقریباً5کروڑ کالین دین تھا۔مقتول کے بیٹے کی درخواست پر رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے ،جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ مقتول کے بیٹے جنید نے روزنامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہماری کسی سے کو ئی دشمنی نہیں، پتہ نہیں کیوں میرے والد کو قتل کر دیا گیا ، اعلیٰ احکام سے اپیل کہ ہمیں انصاف دلا یا جا ئے ۔