نوسربازوں نے عازم حج کو ہسپتال پہنچا دیا ،حالت نازک
لاہور(کر ائم سیل)حج پر جا نے والے شخص کو نوسربازوں نے ہسپتال پہنچا دیا ،حالت نازک ،پولیس نے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔تفصیلا ت کے مطابق قصور کا رہائشی غلام حسین گھرسے حج کی تربیتکے لئے نکلا تھا کہ لاہور میں نو سر بازوں کے ہتھے چڑھ گیاجنہوں اسے زہریلی چیز کھلا کر بے ہوش کر کے اسے سمن آباد گول چکر کے قریب پھینک دیا ۔جہاں سے ریسکیو کی گاڑی نے اسے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک پیان کی جا تی ہے ۔پولیس نے اس کے پاس مو جود کا غذات کی مدد سے اس کے ورثاء کی تلا ش شروع کر دی ہے ۔نو سر بازی کا شکار ہونے والے شخص کے پاس سے ملنے والے کا غذات سے معلوم ہو تا ہے کہ وہ جج کی غرض سے جارہا تھا ۔پولیس کے مطابق مز ید تفتیش گھر والوں کے ملنے پر کی جا ئے گی۔