موسلادھار بارشوں سے لندن کے زیر زمین پل دریا بن گئے

موسلادھار بارشوں سے لندن کے زیر زمین پل دریا بن گئے
 موسلادھار بارشوں سے لندن کے زیر زمین پل دریا بن گئے

  


لندن (نیوز ڈیسک) حالیہ موسلادھار بارشوں نے ہمارے بڑے بڑے شہروں کی سڑکوں کو جھیلوں میں بدل دیا اور پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ اگرچہ ہمارے ہاں تو یہ مناظر نئے نہیں لیکن لندن جیسے ترقی یافتہ شہر میں بھی زور دار بارشوں اور گرج چمک نے ایسے ہی مناظر پیدا کردئیے۔ مشرقی لندن میں پلوں کے نیچے پانی جمع ہوگیا۔ زیر زمین ریلوے کو بھی پانی جمع ہونے کی وجہ سے بند کرنا پڑا اور لوگ سڑکوں پر گھنٹوں تک پانی میں گھرے نظر آئے۔ ولٹ شائر میں فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کو مدد کیلئے 200 سے زائد کالز موصول ہوئیں اور ایمرجنسی اہلکاروں نے متعدد علاقوں سے تہہ خانوں میں پانی میں گھرے لوگوں کو نکالا۔ لندن کے رہائشی جان ہال نے بتایا کہ آسمان پر بجلی اس قدر زیادہ چمک رہی تھی کہ لگتا تھا کہ آسمان پھٹنے والا ہے۔ موسلادھار بارشیں تقریباً ہفتہ بھر سے جاری ہیں لیکن روز تین گھنٹے مسلسل زور دار بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیر آب اگئے۔ متعدد سڑکیں پانی میں جمع ہوجانے کی وجہ سے بند کرنا پڑگئیں اور نظام زندگی معطل ہوکررہ گیا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے اختتام تک موسم تبدیل ہوجائے گا اور بارشیں بھی بند ہوجائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -