دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کی سعودی عرب میں 80لاکھ سعودی ریال میں فروخت

دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کی سعودی عرب میں 80لاکھ سعودی ریال میں فروخت
دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کی سعودی عرب میں 80لاکھ سعودی ریال میں فروخت

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں نایاب نسل کے ایک نوجوان اونٹ کو 80لاکھ سعودی ریال(تقریباً 22کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت کر دیا گیا ہے اونٹ کے مالک کا نام عالیان راشد الطہیمی ہے جبکہ اسے صالح براک الراشدی نے خریدا ہے۔یہ دونوں صاحب نایاب اور مہنگے اونٹوں کے شوقین ہیں۔اخبار’سبق‘ کے مطابق یہ اس سال کا سب سے مہنگا فروخت ہونے والا اونٹ ہے جبکہ اسے تاریخ کے چند مہنگے ترین اونٹوں میں شمار کیا جاسکتا ہے۔یہ سودا مملکت میں منعقد ہونے والے سالانہ اونٹ شوسے عین پہلے کیا گیا ہے۔شو کا انعقاد اگلے ماہ کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -