لندن،ایک تالا جو دنیا کے کسی بھی دروازے پر لگ جائے

لندن،ایک تالا جو دنیا کے کسی بھی دروازے پر لگ جائے
لندن،ایک تالا جو دنیا کے کسی بھی دروازے پر لگ جائے

  

لندن (نیوزڈیسک)ایک دادا نے سفر میں رہنے والے دنیا بھر کے لوگوں کے لئے ایک انوکھا تالہ جو دنیا کے ہر دروازے میں لگ سکتا ہے بنا لیا ہے۔بوب فنٹنری جان لندن کا چھیاسٹھ سالہ رہائشی ہے جس نے کراﺅڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گوگو سے دس ہزار پاﺅنڈ کی رقم حاصل کرکے اپنے کچن کی میز پر ایک مخصوص تالہ ایجاد کر لیا ہے جو دنیا کے ہر دروازے پر لگ سکتا ہے۔یہ تالہ بوب نے دوران سفر اپنے پوتوں کی حفاظت کو مدنظر رکھ کر تیار کیا ہے تاکہ دوران سفر وہ بچوں کی حفاظت کر سکے۔اس ڈیوائس کا وزن ایک آئی فون سے بھی کم ہے اور یہ دنیا کے ہر اس دروازے پر لگ سکتا ہے جو اندر کو کھلتا ہو اس تالے کو ہر جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے خواہ ہوٹل کا کمرہ ہو یا ساحل سمندر پر واقع جھونپڑی۔

مزید :

صفحہ آخر -