بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی جیل میں اجرت 15 روپے اضافہ بڑھا دی گئی

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی جیل میں اجرت 15 روپے اضافہ بڑھا دی گئی
بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی جیل میں اجرت 15 روپے اضافہ بڑھا دی گئی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی جیل میں اجرت 15 روپے اضافہ بڑھا دی گئی جس کے بعد ان کی روزانہ کی اجرت 30 سے بڑھ کر 45 روپے ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے پر 5 سال کی سزا کاٹنے والے سپر سٹار سنجے دت کی جیل کی اجرت میں 15 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سنجے دت پونے کی واڈا جیل میں کاغذ کے لفافے بنا کر روزانہ 30 سے 35 روپے کما لیتے تھے لیکن حال ہی میں مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے جیل میں قیدیوں کی روزانہ کی بنیاد پر دی جانے والی اجرت میں اضافے کے بعد اب سنجے دت 40 سے 45 روپے تک اجرت حاصل کر سکیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے اداکار سنجے دت کو 1993ءکے ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں مارچ 2013 ءکو 5 سال کی سزا سنائی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -