نیویارک جیسے جدید ترین اور ترقی یافتہ شہر میں ایک بھکاری کی موجیں

نیویارک جیسے جدید ترین اور ترقی یافتہ شہر میں ایک بھکاری کی موجیں
 نیویارک جیسے جدید ترین اور ترقی یافتہ شہر میں ایک بھکاری کی موجیں

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک جیسے جدید ترین اور ترقی یافتہ شہر کی سڑکوں پر بھی بے گھر لوگوں کی کمی نہیں لیکن ان میں سے ایک بے گھر شخص بہت سے گھر والوں سے بھی زیادہ خوش قسمت ہے۔ چھبیس سالہ جوکا کہنا ہے کہ اسے ہر رات کوئی نئی خاتون اپنے گھر لے جاتی ہے اور اسے اچھا کھانا، سونے کیلئے صاف ستھری جگہ اور دیگر آرام و آسائش بھی میسر آجاتی ہے۔ اس شخص کی اس منفرد کامیابی کا راز کیا ہے؟جو نے بتایا کہ وہ بے گھر اور بے روزگار ضرور ہے لیکن وہ ہمیشہ اپن لباس اور وضع قطع کا خیال رکھتا ہے۔ اس نے چار بہترین لباس رکھے ہوئے ہیں اور اگرچہ وہ سارا دن بھیک مانگ کر تقریباً 150 ڈالر (تقریباً 15000 روپے) روزانہ جمع کرتا ہے لیکن وہ شام کے وقت اچھا لباس پہن کر اور بال بنا کر نکلتا ہے اور سڑک پر اسے کوئی نہ کوئی رحمدل خاتون مل جاتی ہے جو اسے ایک نفیس شخص سمجھ کر گھر لے جاتی ہے۔ وہ ایک طویل عرصے سے ایسے ہی زندگی گزاررہا ہے اور کبھی کبھار دیگر بے گھر لوگوں کی مدد بھی کرتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -