کوئٹہ میں سمگلی روڑ پر دکان کے سامنے دھماکہ، 13افراد زخمی

کوئٹہ میں سمگلی روڑ پر دکان کے سامنے دھماکہ، 13افراد زخمی

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سمگلی روڑ پر واقع جناح ٹاو¿ن کے علاقے پنج فٹی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پولیس نے 13افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔قریبی علاقوں میں مزید کسی بم کی موجودگی چیک کرنے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد سائیکل پر نصب کیا گیا تھا جسے فاسٹ فوڈ کا کروبار کرنے والی ایک دوکان کے سامنے کھڑا کیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -