برطانوی دھوکے باز شخص کی 9خفیہ شادیاں،28بچے،آخر کار پکڑا گیا

برطانوی دھوکے باز شخص کی 9خفیہ شادیاں،28بچے،آخر کار پکڑا گیا
 برطانوی دھوکے باز شخص کی 9خفیہ شادیاں،28بچے،آخر کار پکڑا گیا

  


لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک دھوکہ باز اور دروغ گو شخص نے انتہا درجے کی بے شرمی کا ثبوت دیتے ہوئے 9 مختلف خواتین کو ایک دوسری سے بے خبر رکھ کر شادی کی اور پچھلے 37 سال کے دوران 28 بچے پیدا کردئیے۔ انسٹھ سالہ مائیکل ریڈمین ایک بس ڈرائیور ہے اور اس نے زیادہ تر خواتین کو بس کے سفر کے دوران ہی دلفریب باتیں کرکے پھنسایا۔ حال ہی میں اس کی ساتویں بیوی نے بالآخر ہمت کرکے اپنے بدکردار سابقہ خاوند کے بارے میں کئی افسوسناک انکشاف کئے ہیں۔ نکولا نامی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ جب 16 سال کی بے وقوف لڑکی تھی تو ایک روز بس کے سفر کے دوران مائیکل کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر اس کی محبت کا شکار ہوگئی۔ مائیکل کی عمر اس وقت 35 سال تھی اور وہ بس کے سفر کے اختتام پر قربت کے تعلقات استوار کرتے رہے جن کے نتیجہ میں وہ نوعمری میں ہی حاملہ ہوکر ایک بچے کی ماں بن گئی۔ بعد میں اس پر اپنے فراڈئیے شوہر کے راز ایک ایک کرکے کھلتے گئے اور اسے معلوم ہوا کہ وہ چھ عورتوں کے ساتھ پہلے بھی یہی کھیل کھیل چکا ہے اور بے شمار بچے پیدا کرچکا ہے۔ بالآخر 1997ء میں 6 سال تک اس کی بیوی رہنے اور اس کے چار بچوں کی ماں بننے کے بعد اس نے اس شرمناک تعلق کو توڑ کر طلاق لے لی۔ مائیکل نے بعد میں مزید دو عورتوں سے شادی کی اور اس وقت 28 بچوں کا باپ ہے جن میں سے 13 لڑکیاں اور 13 لڑکے ہیں۔ نکولا کا کہنا ہے کہ اس نے اس لئے آواز اٹھائی ہے کہ یہ شیطان مزید کسی عورت کو دھوکہ دے کر اپ نی ہوس کا شکار نہ بنائے۔

مزید :

صفحہ آخر -