پنجاب کے دریاﺅں میں سیلاب کا زور ٹوٹ گیا ،سکھر بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ

پنجاب کے دریاﺅں میں سیلاب کا زور ٹوٹ گیا ،سکھر بیراج میں پانی کی سطح میں ...

  

                               سکھر /ملتان(آئی این پی ) پنجاب کے دریاو¿ں میں سیلاب کا زور ٹوٹ گیا لیکن سندھ میں گدو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ، تاہم پانی خطرے کے نشان سے نیچے رہنے کا امکان ہے ، پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی پانی سندھ میں داخل ہوگیا ۔ دریائے سندھ میں گدو اور سکھر کے مقامات پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، چوبیس گھنٹوں کے دوران یہاں چار سے پانچ لاکھ کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے ، پنو عاقل میں کچے کا علاقے کے پچاس سے زائد دیہات ڈوب گئے ۔ قادر پور میں انتیس دیہات اور ہزاروں ایکڑ اراضی ڈوبی ہوئی ہے۔ کندھ کوٹ میں مزید چار دیہات زیرآب اّگئے ۔ علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے تاہم سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ریلیف کیمپوں میں آنے کیلئے تیار نہیں۔ پنجند اور قادر آباد کے درمیان بند توڑنے کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کے بہاو¿ میں کمی آچکی ہے ، مظفر گڑھ کے سیکڑوں علاقے ابھی تک دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -