عمران نے قادری اور چودھری برادران سے اتحاد کر کے نئے پاکستان کی گیم آشکار کر دی،پرویز رشید

عمران نے قادری اور چودھری برادران سے اتحاد کر کے نئے پاکستان کی گیم آشکار کر ...

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے طاہر القادری اور چوہدری برادران سے اتحاد کرکے نئے پاکستان کی گیم آشکار کردی،عمران خان یہ بھی بتائیں کہ کینسر ہسپتال کیلئے پلاٹ نوازشریف نے مفت دیا تھا۔تحریک انصاف کے چےئرمین کے خطاب پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے پاکستان میں ایک طرف وڈیرے اور دوسری طرف شوگر ڈان کھڑے ہوتے ہیں،حکومت نے سیکرٹ فنڈ ختم کردیا،وزیراعظم ہاؤس کے بجٹ میں بھی40فیصد کمی کردی ہے،عمران خان جیب سے کس کی پرچی نکال کر جھوٹ بولتے ہیں۔نوازشریف نے تو کینسر ہسپتال تک سڑک بھی بنا کردی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -