کراچی اور نوابشاہ میں فائرنگ ،نواز شریف اور عمران خان نامی دوافراد سمیت 6افراد جاں بحق

کراچی اور نوابشاہ میں فائرنگ ،نواز شریف اور عمران خان نامی دوافراد سمیت ...
کراچی اور نوابشاہ میں فائرنگ ،نواز شریف اور عمران خان نامی دوافراد سمیت 6افراد جاں بحق

  

کراچی ، نوابشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد اور نوابشاہ میں فائرنگ سے نواز شریف اور عمران خان نامی دوافرادسمیت  6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کا واقعہ حسین آباد کے علاقے میں ہوٹل کے باہر پیش آیا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اور لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4افراد نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل (اب تک) نے سول ہسپتال کے ایم ایل او کے حوالے سے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نواز شریف، عمران خان اور ساجد کے نا م سے ہوئی ہے۔ دوسری طرف نوابشاہ میں دولت پور کے علاقے میں دو گروپوں کے تصادم میں 3افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق فج اور راہو قبائل میں تصادم ہوا ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ چکی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -