ہنگومیں فائرنگ ، جے یوآئی کے رہنماءمولاناشیرعالم فاروقی جاں بحق

ہنگومیں فائرنگ ، جے یوآئی کے رہنماءمولاناشیرعالم فاروقی جاں بحق
ہنگومیں فائرنگ ، جے یوآئی کے رہنماءمولاناشیرعالم فاروقی جاں بحق

  

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) تورہ گنڈی کے علاقے میں فائرنگ سے جمعیت علماءاسلام ف کے ضلعی رہنماءجاں بحق ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جے یوآئی ایف کے مولانا شیرعالم فاورقی گھر سے مدرسے میں جارہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کرد ی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی دم توڑ گئے۔ مولانا شیرعالم پر قاتلانہ حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سر چ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ہے جبکہ مدرسے کے طلباءو ذمہ داران کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی۔مولانا شیر عالم فاروقی ہنگو سے ایم پی اے مفتی جنان کے قریبی ایسوسیٹ تھے۔

مزید :

ہنگو -اہم خبریں -