افغانستان کی صدارت کا مسئلہ حل،عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی میں معاہدہ

افغانستان کی صدارت کا مسئلہ حل،عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی میں معاہدہ
 افغانستان کی صدارت کا مسئلہ حل،عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی میں معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان صدارتی الیکشن کا تنازعہ اپنے انجام کو پہنچ گیا اور صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہو کر اشرف غنی کو نیا صدر تسلیم کر لیا ہے ،عبد اللہ عبد اللہ کی دستبرداری کے بعد اشرف غنی کے باقاعدہ صدر بننے کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان اتحادی حکومت کے قیام کا معاہدہ بھی کچھ دیر میں ہوگا جس کے ساتھ ہی افغان الیکشن کے نتائج کا رسمی اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ بین الاقوامی برادری کی طرف سے کرائے گئے معاہدے کے تحت عبداللہ عبداللہ کو افغانستان کے چیف ایگزیکٹو افسر کی نامزدگی کا اختیار ہے جس پر وہ ممکنہ طور پر خود فائز ہوں گے اور اس عہدے کے اختیارات وزیراعظم کے برابر ہوں گے۔واضح رہے کہ افغان صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے نئی حکومت کے قیام پر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا تھا۔