پالپا کے صدر عامر ہاشمی کو بچانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں

پالپا کے صدر عامر ہاشمی کو بچانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں
پالپا کے صدر عامر ہاشمی کو بچانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی آئی اے کی پرواز پی کے 758کے پائلٹ اور پالپا کے صدر عامر ہاشمی کو بچانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں اور اس مقصد کے لیے وزیر اعظم کے مشیر شجاعت عظیم نے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی کیپٹن ریٹائرڈ شجاعت عظیم نے چیئر مین فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر ) کو فون کرکے اس معاملے پر بات کی ہے اور ان کی جانب سے کسٹم اور امیگریشن حکام پر بھی معاملے کو دبانے کے لیے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پالپا کے چیئر مین عمر ہاشمی کی جانب سے کسٹم حکام کو دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں ۔ اس ضمن میں پی آئی کے ترجمان مشہود تاجور نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ عامر ہاشمی نے کوئی جرم نہیں کیاہے ، کروڑوں کی سمگلنگ میں جہاز کا عملہ نہیں بلکہ مسافر ملوث ہیں ۔ انہوں نے نئی منطق بیان کر تے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کرنسی ملک میں آئے تو اس کا فائدہ ہی ہوتا ہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -