ایشین گیمزہاکی : پاکستان نے چین کو دو صفر سے ہرا دیا

ایشین گیمزہاکی : پاکستان نے چین کو دو صفر سے ہرا دیا
ایشین گیمزہاکی : پاکستان نے چین کو دو صفر سے ہرا دیا

  

انچیون (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایشین گیمز 2014ءمیں دفاعی چیمپئن پاکستان کی اونچی پرواز جاری ہے اور گرین شرٹس نے چین کو دو صفر سے مات دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے عبدالحسیم خان نے پہلا اور محمد دلبر نے کھیل کے 55ویں منٹ میں چین کے دفاع کو روندتے ہوئے دوسرا گول داغا ۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول فیلڈ گول تھے ۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 25ستمبر کو کھیلے گا۔

مزید :

کھیل -