آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر

آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر
آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر

  

 سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک )مایہ ناز آسٹریلوی آل رانڈر شین واٹسن پاکستان کے خلاف پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔کپتان مائیکل کلارک ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور اب مایہ ناز آل راونڈر شین واٹسن فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے با ہر ہو گئے ہیں ۔شین واٹسن کی جگہ کیل رچرڈسن کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ اوربین ہلفنہاس کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے،آسٹریلوی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کپتان مائیکل کلارک کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔

مزید :

کھیل -