سندھ کو چار صوبوں میں تقسیم کر دیا جائے:الطاف حسین

سندھ کو چار صوبوں میں تقسیم کر دیا جائے:الطاف حسین
سندھ کو چار صوبوں میں تقسیم کر دیا جائے:الطاف حسین

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے قا ئد الطاف حسین نے کہاہے کہ سندھ کو چار صوبوں میں تقسیم کر دیا جائے تو اچھا ہوگا،تحریک انصاف کو کراچی میں جلسے پر پیشگی مبارک باد دیتا ہوں۔

اپنی 61ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے ،اگر سندھ کے شمالی، جنوبی مشرقی اور مغربی صوبے بنا دیئے جائیں تو اس طرح سندھ تقسیم بھی نہیں ہو گا، پاکستان کو بچانا ہے تو نئے صوبے بنانے ہوں گے۔

الطاف حسین نے کراچی میں ہو نے والے تحریک انصاف کے جلسے پر عمران خان کو کراچی آنے اور جلسہ کرنے پر پیشگی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جب تحریک انصاف نے سیاست میں قدم رکھا تو ہم نے اسے خوش آمدید کہا، اگر نواز شریف اور اسفند یار ولی بھی کراچی آئے تو ہم انھیں بھی خو ش آمدید کہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے جا گیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کے خلاف صرف باتیں ہی نہیں بلکہ اس پر عمل بھی کیا ہے اور ملک کے ایوانوں میں غریب طبقے کو نمائندگی دلوائی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -