منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا

منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا
 منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا

  

 سکھر (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے ایک بار پھر خواب دیکھا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ سکھر ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خواب میں دیکھا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج سے جو خطرات پیدا ہوئے تھے وہ اب ٹل چکے ہیں،پوری پارلیمنٹ حکومت کے ساتھ ہے،سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی ماں نے آج تک وہ لعل پیدا ہی نہیں کیا ہے جو سندھ کو تقسیم کرسکے۔

مزید :

سکھر -