جنوبی افریقہ میں ہم جنس پرست افراد کیلئے پہلی عبادتگاہ

جنوبی افریقہ میں ہم جنس پرست افراد کیلئے پہلی عبادتگاہ
جنوبی افریقہ میں ہم جنس پرست افراد کیلئے پہلی عبادتگاہ

  

 کیپ ٹاﺅن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاو¿ن میں ایک مسلمان عالم نے مقامی مسلم آبادی کی شدید تنقید اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود ہم جنس پرست افراد کیلئے پہلی عبادت گاہ بنادی ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مسلمان عالم تاج ہارگے نے اس عبادتگاہ کو ’اوپن ماسک‘ کا نام دیا ہے اور اس میں خواتین کو بھی امامت کے فرائض ادا کرنےکی اجازت ہوگی۔اُن کاکہناتھاکہ تنگ نظر افراد کے لیے نہیں بلکہ روشن خیال لوگوں کے لیے یہ عبادت گاہ کھول رہے ہیں، اس اقدام سے اسلامی ریڈیکل ازم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ برطانوی شہر آکسفورڈ میں مسلم ایجوکیشنل سنٹر میں استاد تاج ہارگے کاکہناتھاکہ جنوبی افریقہ میں 20 برس پہلے، پرامن انقلاب کے ذریعے نسل پرستانہ اقتدار جمہوریت میں بدلا اور ہم اسی قسم کی تبدیلی مذہب کے معاملے میں بھی چاہتے ہیں، آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اسلامی تعلیمات کی پاسداری نہیں کر رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -