پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک

پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک
پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاجکیواڑہ میں پولیس کی گینگ وار ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔جوابی کارروائی میں گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ذاکر عرف ڈیوڈ ،عزیز عرف چاندنی کے نام سے ہوئی ہے ، دونوں ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر کئی وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔

مزید :

کراچی -