جنید خان کو کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
لاہور (ویب ڈیسک) پی سی بی نے جنید خان کو لنکا شائر کاﺅنٹی کی طرف سے 4 روزہ میچ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر قومی ٹونٹی 20 ٹورنامنٹ میں یونس خان کی قیادت میں کھیلنے والی ایبٹ آباد فالکنز ٹیم میں شامل تھے، بورڈ کی طرف سے این او سی ملنے کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے ہیں اور ان کی واپسی ایک ہفتے بعد ہوگی جس کی وجہ سے انہیں ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ایونٹ کا ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔ایبٹ آباد فالکنز کا پہلا مقابلہ 22ستمبر کو بہاولپور سٹیگز سے شیڈول ہے۔