ایک رکن کے لیے دو مکان، پارلیمنٹ لاجز کے فیملی سوٹ پر وزراء،بیوروکریٹس نے غیر قانونی قبضہ جمالیا

ایک رکن کے لیے دو مکان، پارلیمنٹ لاجز کے فیملی سوٹ پر وزراء،بیوروکریٹس نے ...
ایک رکن کے لیے دو مکان، پارلیمنٹ لاجز کے فیملی سوٹ پر وزراء،بیوروکریٹس نے غیر قانونی قبضہ جمالیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سی ڈی اے حکام کی ملی بھگت سے درجنوں پارلیمنٹیرینز ، سی ڈی اے افسران اور بیوروکریٹس نے پارلیمنٹ لاجز کے فیملی سوٹ پر غیر قانونی قبضہ جمالیا، متعدد ارکان منسٹرز کالونی میں مکانات الاٹ ہونے کے باوجود پارلیمنٹ لاجز کے فیملی سوٹ پر بھی قابض ہیں، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فضل الرحمان سمیت کئی وزاراءبہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں میں شامل ہیں۔ مقامی اخبار کے مطابق لاجز کا کمرہ نمبر 23 عبدالسلام ڈائریکٹر ورکس، کمرہ نمبر 40 حسین بہادر مجسٹریٹ آئی سی ٹی، کمرہ نمبر 12 عبدالحمید جمانی پی ایس ٹو لیبر، کمرہ نمبر 43 تیمور ڈپٹی ڈائریکٹر لائ، سنگل روم نمبر 15 شاہد زمان افضل ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا، سنگل روم نمبر 25 جنید خان اور کمرہ نمبر 33 نقی شاہ جو سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے تھے کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں قواعد کےخلاف سکونت اختیار کرنےوالے متعدد ایسے پارلیمنٹیرینز بھی شامل ہیں جنہیں منسٹرز کالونی میں مکانات الاٹ کئے جاچکے ہیں مگر وہ پارلیمنٹ لاجز کے گھروں کا قبضہ نہیں چھوڑ رہے، ان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ پارلیمنٹ لاجز کے فیملی سوٹ نمبر A02 میں رہائش پذیر ہیں جبکہ منسٹرز انکلیوکا اپارٹمنٹ نمبر 16 بھی انہیں الاٹ کیا گیا ہے، اسی طرح خورشید شاہ منسٹرز انکلیو میں مکان نمبر 27 بھی الاٹ کراچکے ہیں جبکہ انہوں نے پارلیمنٹ لاجز کے فیملی سوٹ نمبر C105 پر بھی قبضہ جما رکھا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے فیملی سوٹ نمبر A08 اور منسٹرز انکلیو کے مکان نمبر 26 میں رہائش پذیر ہیں، فضل الرحمان پارلیمنٹ لاجز کا سوٹ نمبر G209 الاٹ کرواچکے ہیں جبکہ منسٹرز انکلیو میں مکان نمبر 22 پر بھی قابض ہیں۔سینیٹر اسحق ڈار فیملی سوٹ F302 بھی الاٹ کراچکے ہیں اور بیک وقت منسٹرز انکلیو کے مکان نمبر 18 پر بھی قابض ہیں، احسن اقبال پارلیمنٹ لاجز کے فیملی سوٹ نمبر F211 اور منسٹر انکلیو کے مکان نمبر 37 میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارلیمنٹ لاجز کا مکان نمبر 30 بھی الاٹ کرا رکھا ہے، رانا تنویر لاجز کے فیملی سوٹ نمبر E302 اور منسٹرز انکلیو کے مکان نمبر 17 کو بیک وقت الاٹ کراکر ان میں رہائذ پذیر ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ترجمان عاصم کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز میں موجود مکانات کی تعمیر اور تزئین و آرائش میں معاونت کرتا ہے، ادارے کا لاجز کے مکانات کی الاٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان مکانات کی الاٹمنٹ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے ہوتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -