میدان عرفات میں اگلے سال فائر پروف خیمے نصب کرنیکا منصوبہ تیار کر لیا گیا

میدان عرفات میں اگلے سال فائر پروف خیمے نصب کرنیکا منصوبہ تیار کر لیا گیا
میدان عرفات میں اگلے سال فائر پروف خیمے نصب کرنیکا منصوبہ تیار کر لیا گیا

  

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی حکومت اگلے سال میدان عرفات میں مستقل طور پر فائر پروف خیمے نصب کرےگی جہاں ہر سال 9 ذوالحجہ کو 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کا لازمی رکن وقوف عرفات ادا کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل سلمان الامر نے بتایا کہ پرو جیکٹ پر12ارب ریال لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، منصوبہ80لاکھ مربع میٹر پر محیط ہوگا جہاں بنائے جانےوالے خیمے 2 منزلہ ہوں گے، ان فائر پروف خیموں کی بلندی 15میٹرہوگی، ان خیموں کے باعث میدان عرفات کی گنجائش میں71فیصد اضافہ ہو جائے گااور ان میں لاکھوں عازمین ٹھہر سکیں گے۔دوسری جانب مدینہ منورہ کے میئر خالد طاہر نے کہا کہ حج کے حوالے سے شہر میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ 8 نومبر تک مدینہ منورہ آنےوالے تمام عازمین اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ صفائی کے خاص انتظامات کئے گئے اور اس مقصد کے لئے4 ہزار 876 ماہر اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جبکہ اسکے علاوہ صحت عامہ سے متعلق امور کی بھی نگرانی کی جارہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -