سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اچانک دورے کروں گا:شہبازشریف

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اچانک دورے کروں گا:شہبازشریف
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اچانک دورے کروں گا:شہبازشریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کاکہناہے کہ بحالی کے کاموں کاجائزہ لینے کے لئے وہ متاثرہ علاقوں کے غیر اعلانیہ دورے کریں گے تاکہ زمینی حقائق سے آگاہی حاصل ہو سکے۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اوربحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں، اچانک دوروں سے زمینی حقائق سے آگاہی اورلوگوں کے مسائل کی بہتر معلومات ملتی ہیں۔انہوں نے انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ریسکیواورریلیف آپریشن کی طرح بحالی کا کام بھی تیزی سے کیاجائے، مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی دن رات مدد کرنے والے ہمارے سر کے تاج ہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ امداد اوربحالی کے کاموں میں غفلت یا کوتاہی کی شکایت پرسخت کارروائی کی جائےگی۔

مزید :

لاہور -