دنیا کا بلندترین،جدید پرچم سعودی عرب میں لہرادیاگیا

دنیا کا بلندترین،جدید پرچم سعودی عرب میں لہرادیاگیا
دنیا کا بلندترین،جدید پرچم سعودی عرب میں لہرادیاگیا

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بلند ترین ،وسیع و عریض اور جدیدترین قراردیاگیاپرچم لہرادیاگیاہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر عبدالطیف جمیل نامی ایک شہری کی کاوش سے تیارکردہ پرچم کو سعودی عرب کے 84 ویں قومی دن کے موقع پر قوم کے نام ہدیہ کیا گیا ۔

 دنیا کے اس بلند ترین پرچم کو 170 میٹر اونچے’فلیگ پول‘ پر جدہ میں شاہراہ اندلس کے کنارے واقع خادم الحرمین الشریفین گراو¿نڈ میں لہرایا گیا ہے جس کی لمبائی 49.5اور چوڑائی 33 میٹر ہے جس میں مجموعی طور پر 1635 مربع میٹر کپڑا استعمال کیا گیا ہے جبکہ پرچم کا وزن 750 کلو گرام ہے۔

26,000 مربع میٹر کے رقبے پر محیط خادم الحرمین الشریفین گراو¿نڈ میں لہرائے گئے سعودی قومی پرچم پر کھجور اور دو تلواروں کا نشان دور سے دکھائی دیتا ہے۔

پرچم پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شریف البحار نے میڈیا کو بتایا کہ بھاری بھرکم جھنڈے کو تھامنے کے لیے جدید آلات سے آراستہ 500 ٹن لوہے سے ایک بڑا پول تیار کیا گیا ہے جس پر چڑھنے کے لیے اس کے ساتھ ایک سیڑھی بھی بنائی گئی ۔

اُنہوں نے بتایاکہ پرچم کو ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے گردش دینے، ہوا کے رخ پر موڑنے، نمی کا تناسب معلوم کرنے، شدید بارش کے منفی اثرات سے بچانے، پول کی چوٹی پر ہوائی جہازوں کی رہ نمائی کے لیے وارننگ لائٹ، تیز ہوا سے اور آتش زدگی سے حفاظت کا بھی انتظام موجود ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -