بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور 34 برس کی ہوگئیں
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ میں ”بے بو“کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لی ہیں ۔ کرینہ کپورنے21 ستمبر 1980ءکو ممبئی میں بالی ووڈ کے نامور کپور خاندان میں جنم لیا۔ کرینہ نے 2000 ءمیں اپنی پہلی فلم ”رفیوجی“سے ہی ناقدین کے دل جیت لیے۔ 2001 میں فلم”مجھے کچھ کہنا ہے“ سے کرینہ نے باکس آفس پر بے پناہ کامیابی سمیٹی، اس فلم نے انکے لیے کامیابی کے تمام دروازے کھول دیئے۔ کرینہ کی مشہور فلموں میں اشوکا ، کبھی خوشی کبھی غم، چمیلی، دیو، اومکارہ، جب وی میٹ، گول مال، تھری ایڈیٹس، باڈی گارڈ، را۔ون اورہیروئن شامل ہیں۔ کرینہ 16 اکتوبر 2012 ءکو پٹودی کے نواب اور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیساتھ ازدواجی بندھن میں منسلک ہوگئیں۔اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلموں شدھی اورگول مال کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔