گھی مل میں آتشزدگی ،سٹور میں رکھا سامان جل گیا

گھی مل میں آتشزدگی ،سٹور میں رکھا سامان جل گیا
گھی مل میں آتشزدگی ،سٹور میں رکھا سامان جل گیا

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور میں گھی ملز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، بروقت کارروائی سے فیکٹری کو بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع ایک گھی ملز میں صبح کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے مل کے گھی کے پیداواری یونٹس سے ملحقہ سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران ریسکیو حکام نے امدادی کارروائی کی جس سے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا گیا،سٹور میں کسی مزدور کے نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا تھا۔

مزید :

لاہور -