امریکہ نے کینیڈا ،برطانیہ اور ایران سے ملکر ملک میں انتشار پھیلایا :جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ

امریکہ نے کینیڈا ،برطانیہ اور ایران سے ملکر ملک میں انتشار پھیلایا :جنرل ...
امریکہ نے کینیڈا ،برطانیہ اور ایران سے ملکر ملک میں انتشار پھیلایا :جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے کینیڈا ،برطانیہ اور ایران سے مل کر پاکستان میں انتشار پھیلایا تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان کی اس سازش کو ناکا م بنا دیا ہے ۔
نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ہمارے لوگ ایران کے شہر قم لے کر گئے تھے جہاں ان کی سینئر آیت اللہ سے ملاقات کروائی گئی تھی، دو نوں رہنماﺅں کی عیسائیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن میں پوپ سے بھی ملاقات کر وائی گئی تھی ۔
 ان کا مزید کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والے یہ چاہتے تھے کہ پاک فوج اقتدار سنبھال لے تاہم موجودہ عسکری قیادت کو اس سازش کا علم تھا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ ،عمران خان اور طاہر القادری کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ اگر جنرل راحیل شریف اس معاملے میں فیصلہ کرنے سے ذرا بھی جھجکتے تو پاکستان کو بڑا نقصان ہو سکتا تھا ۔
اسلم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے مطالبات آئین کے منافی ہیں ،دونوں رہنماﺅں کے ساتھ موجود لوگ پر ویز مشرف کے ساتھ بھی موجود تھے،پرویز مشرف کی سوچ آزاد خیال پاکستان بنا ناتھا، بعض سیاستدان ریٹائرڈ فوجی افسران کے ساتھ مل کر ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ان میں اکثر ریٹائرڈ افسر ان دس سال تک پرویز مشرف کے ساتھ رہے ،فوج کی کبھی یہ خواہش نہیں رہی ہے کہ وہ خارجہ پا لیسی بنا ئے ۔
سابق آرمی چیف کا یہ انٹر ویو مذکورہ چینل پر رات دس بجے نشر ہوگا ۔