وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات ،قومی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات ،قومی امور پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات ،قومی امور پر تبادلہ خیال

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان رائے ونڈ میں اہم ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اسلام آباد میں جاری دھرنوں پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم کو پنجاب میں آنے والے حالیہ سیلاب بارے بریفنگ دی اور صوبائی حکومت کی طرف سے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -