پی آئی کی حج پروازوں میں مضر صحت کھانے کی فراہمی کا انکشاف
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پی آئی کی حج پروازوں میں مضر صحت کھانے کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی پشاور سے جد ہ جانے والی پرواز پی کے 2473پر عازمین کو مضر صحت کھانا فراہم کیا گیا ،عازمین نے مضر صحت کھانا کھانے سے انکار کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عازمین حج کو لے جانے والی اس پر واز میں لوڈ کھانا حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے ۔