سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، حکام کیخلاف مقدمے میں جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پولیس کے خفیہ اجلاس کا انکشاف

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، حکام کیخلاف مقدمے میں جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، حکام کیخلاف مقدمے میں جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پولیس کے خفیہ اجلاس کا انکشاف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سی سی پی او آفس میں ایک خفیہ اجلاس کا انکشاف ہواہے جس دوران آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں و افسران کو بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئیں اوربریفنگ دی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی پی او آفس میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت ضلعی پولیس چیف امین وینس نے کی جس میں ماڈل ٹاﺅن آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسران واہلکاروں نے شرکت کی ۔ ذرائع نے بتایاکہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے خلاف درج ہونیوالے مقدمے کی تحقیقات کیلئے ایک جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی جس کے روبروبیان ریکارڈ کرانے کے لیے اہلکاروں کو بریفنگ دی گئی تاہم اجلاس کے نکات خفیہ رکھے گئے۔ذرائع نے دعویٰ کیاکہ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بیانات میں تمام ترذمہ داری عوامی تحریک کے کارکنان پر ڈالتے ہوئے موقف اپنائیں کہ عوامی تحریک کی قیادت کی طرف سے تقاریر کے ذریعے کارکنان کو جوش دلایاگیاجن سے نمٹنے کے لیے ناخوشگوارصورتحال کا سامنا کرناپڑااور پولیس کے کئی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -