مزار قائد پر تحریک انصاف کے دھرنے میں ملک کی معروف شخصیات کی شرکت

مزار قائد پر تحریک انصاف کے دھرنے میں ملک کی معروف شخصیات کی شرکت
 مزار قائد پر تحریک انصاف کے دھرنے میں ملک کی معروف شخصیات کی شرکت

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مزار قائد پر پاکستان تحریک انصاف کے آزادی دھرنے میں شوبز اور کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کے معروف ہاکی اولمپئن سمیع اللہ، سابق کرکٹ کوچ جاوید میانداد اور سابق چیف سیلیکٹر محسن حسن خان سمیت شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے اداکار مانی ، ماہ نور بلوچ ،اوربلال لاشاری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ عمران خان جس چیز پر ہاتھ ڈالتے ہیں اس کو حاصل کر لیتے ہیں، ان کا نعرہ بہتر پاکستان کا ہے اور آج بھی ان میں وہی جذبہ ہے جو ورلڈ کپ جیتنے والے دن تھا۔ ہاکی اولمپئن سمیع اللہ نے کہا کہ عمران خان کا نعرہ نئے پاکستان کا ہے اور اس نئے پاکستان میں سب کا احتساب ہو گا، خان صاحب قوم کی آواز ہیں اور امید ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلوں کو بھی بہتر کریں گے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -