تحریک انصاف کو کراچی میں دھرنے کا مشورہ ’اسد عمر‘ نے دیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ کے دھرنے کے دوران ہی اچانک شہر قائد میں بھی ایک بڑے دھرنے کا اعلان کر کے پاکستان تحریک انصاف جہاں ایک طرف سب سیاسی پنڈتوں کو حیران اور ششدرہ چھوڑ دیا ہے وہیں یہ سوال بھی کئی لوگوں کے ذہن میں پیدا ہوا ہے کہ آخر عمران خان کو کراچی میں مزار قائد پر دھرنا دینے کا مشورہ کس نے دیا تھا؟ اس ضمن میں تحریک انصاف نے مرکزی رہنماءاسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ دراصل انہوں نے ہی پارٹی چیئرمین عمران خان کو کراچی میں دھرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران انہوں نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ کراچی میں ایک بڑا دھرنا کیا جائے جس سے عمران خان خطاب بھی کریں ، اس طرح ملک میں جو ایک سیاسی ہوا چل رہی ہے اس میں مزید تندی سامنے آئے گی۔