زیادہ دیرتک جوان رہنے ، بڑھاپے سے بچنے کاآسان طریقہ

زیادہ دیرتک جوان رہنے ، بڑھاپے سے بچنے کاآسان طریقہ
زیادہ دیرتک جوان رہنے ، بڑھاپے سے بچنے کاآسان طریقہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر شخص کی ہمیشہ جوان رہنے کی خواہش ہوتی ہے لیکن وہ کبھی پوری نہیں ہوسکتی تاہم کچھ لوگ روزانہ کے معمولات میں تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ زیادہ دیرتک جوانی کے مزے لے سکتے ہیں یاکم از کم جوان نظرضرورآسکتے ہیں ۔ ایک طبی تحقیق میں بتایاگیاہے کہ سب سے بہترین حکمت عملی اپنے دونوں پیروں میں کھڑے رہ کر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا ہے جس سے ڈی این اے کو تحفظ ملتا ہے۔ سویڈن کی کیرولینیسکا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بہت زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے کروموسومز میں موجود ٹیلو میٹرز مختصر ہوجاتے ہیں اور یہ جسمانی نظام کا وہ حصہ ہوتا ہے جو عمر کی رفتار کر کنٹرول کرتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلومیٹر کا مختصر ہونا قبل از وقت بڑھاپے، امراض اور جلد موت کا سبب بنتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ کم وقت کرسیوں یا صوفوں پر گزارنا لوگوں کی طویل زندگی کے لئے ضروری ہے کیونکہ اس سے ان کا ڈی این اے بڑھاپے کا شکار نہیں ہوتا۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنا وقت زیادہ کھڑے رہ کر گزارتے ہیں ان کا جنیاتی نظام بہتر اور مشکلات سے محفوظ رہتا ہے تاہم زیادہ ورزش سے ٹیلو میٹر کی لمبائی یا کمی پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

مزید :

تعلیم و صحت -