خاص مواقعوں کے لئے مخصوص رنگ کے گلاب

خاص مواقعوں کے لئے مخصوص رنگ کے گلاب
خاص مواقعوں کے لئے مخصوص رنگ کے گلاب

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گلاب اپنی خوبصورت شکل اور من پسند خوشبو کی وجہ سے پھولوں کا بادشاہ کہلاتا ہے اور دنیا بھر میں 100سے زائد انواع ہیں جبکہ رنگوں کے اعتبار سے بھی یہ سفید، سرخ، سیاہ، صندلی اور کئی رنگوں میں ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کے لئے کسی خاص رنگ کے گلاب کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ اس سے کسی مخصوص جذبے کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ ہر رنگ کا گلاب ایک علیحدہ مطلب رکھتا ہے۔ آپ کی رہنمائی کیلئے ذیل میں کچھ خاص رنگ کے مطالب بیان کیے جارہے ہیں کہ کس رنگ کے گلاب کے ذریعے آپ اپنے کس جذبے کا اظہار کرسکتے ہیں۔

لال رنگ کا گلاب دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ہے اور یہ محبت، خوبصورتی، مبارکباد، احترام، جوش اور جذبے کا اظہار کے طور پر دیا جاتا ہے۔

سفید گلاب پاکیزگی، بیگناہی، عاجزی اور خاموشی کے اظہار کے طور پر دیا جاتا ہے۔

ہلکے گلابی رنگ کے گلاب کی بھی منفرد خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ گلاب کسی کے ساتھ ہمدردی اور نرمی کے اظہار کیلئے یا پھر تعریف کے طور پر بھی دیا جاتا ہے۔

لیونڈررنگ کا گلاب پہلی نظر میں ہونے والی محبت کے اظہار کے طور پر دیا جاتا ہے۔

مرجان رنگ کا گلاب زیادہ تر صرف ایک موقع کے لئے ہوتا ہے یعنی کسی خواہش کے اظہار کے طور پر دیا جاتا ہے۔

Peach رنگ کا گلاب کسی کا شکریہ، اخلاص، تعریف یا پھر کسی ڈیل کے مکمل ہونے پر خوشی کے اظہار کے طور پر دیا جاتا ہے۔

مزید :

تفریح -