باغی’داغی‘ ہے، عمران خان کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

باغی’داغی‘ ہے، عمران خان کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے: شاہ محمود قریشی
باغی’داغی‘ ہے، عمران خان کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 16اکتوبر کوملتان میں فیصلہ دینا ابھی باقی ہے کہ’ باغی ‘، باغی نہیں بلکہ ’داغی‘ ہے۔ کراچی جاگ رہا ہے، ہمیں یقین آ گیا کہ عمران خان کا نئے پاکستان کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے، اندرون سندھ کو بھرپور توجہ نہیں دے سکتے تھے اب توجہ دینے کے لئے آ رہے ہیں، بھٹو کے ساتھ اہل دانش ہوتے تھے آج پیپلز پارٹی کے ساتھ کاروباری لوگ ہیں، مجھے سندھ کے لوگ پرانی سیاست ختم کرنے کے لئے تیار نظر آتے ہیں۔ مزار قائد پر آزادی دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ40دن کنٹینر پر گزار کر عمران خان نے ملک کی سیاست کا نقشہ بدل دیا ہے، اسلام آباد میں حکومت کے وزراءکو کہتے ہیں کہ 3ہزار لوگ دھرنے میں شامل ہیں،میں ان کو دعوت دیتا ہوں یہاں کراچی میں آئیں اور عمران خان کے دیوانوں کی گنتی کر کے دکھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رخصتی کا وقت قریب آ چکا ہے، 25دسمبر کو بھی کراچی میں ایک بڑا جلسہ ہوا تھا، جس میں ہم نے ایک شخص کا استقبال کیا تھا اور اس کو ’باغی‘ کا نام دیا تھا، وہ باغی نہیں ’داغی ‘ ہے اور آج نواز شریف کی گود میں بیٹھ چکا ہے۔ کراچی میں ایک سال سے آپریشن جاری ہے مگر اس شہر کو امن نہیں ملا، یہ امن تحریک انصاف دے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -