18اکتوبر کے جلسے سے دوبارہ سیاست کا آغاز کریں گے: بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

18اکتوبر کے جلسے سے دوبارہ سیاست کا آغاز کریں گے: بلاول بھٹو کا ٹوئٹ
18اکتوبر کے جلسے سے دوبارہ سیاست کا آغاز کریں گے: بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں سے سیاسی بیان بازی سے روکا گیا تھا، اور آج میں اکیلا سیاستدان ہوں جو اس حوالے سے اپنی بات پر قائم ہوں، 18اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے سے دوبارہ سیاست کا آغاز کریں گے اور مخالفین کی جانب سے عائد کئے جانے والے تمام الزامات کا بھرپور جواب دیں گے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہمیں اسٹیبلیشمنٹ کی ٹیسٹ ٹیوب میں بننے والے سیاستدانوں کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے، فی الحال سیلاب متاثرین اور آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ان کی ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کی باتوں کا فوراًجواب دینے کی بجائے 18 اکتوبر کو جلسہ میں بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -