آج کراچی میں جلسہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا مک مکا تھا: پرویز رشید

آج کراچی میں جلسہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا مک مکا تھا: پرویز رشید
آج کراچی میں جلسہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا مک مکا تھا: پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں جلسے سے پہلے یہ طے کیا گیا تھا کہ آپ ہمارے خلاف کچھ نہ بولیں اور ہم آپ کے خلاف کچھ نہیں بولیں گے، آج ہونے والا جلسہ تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان ملک مکا کے نتیجے میں ممکن ہوا۔میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کس منہ سے قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں جبکہ وہ خود بجلی کا بل تک ادا نہیں کرر ہے اور پوری قوم کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں، عمران خان کے یہ جلسے اسلام آبادمیں جاری دھرنے سے بھاگنے کا ایک نیا طریقہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ جان چھڑانے ہی کراچی گئے تھے۔ عمران خان نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں تو کیا اس کی اینٹیں گجرات کے چوہدری اور جھنگ کا قادری لگائیں گے؟

مزید :

قومی -اہم خبریں -