فائرنگ سے مولانا امان ا للہ قتل; 3دن میں قاتل گرفتارکئے جائیں,علماءکونسل کا مطالبہ

فائرنگ سے مولانا امان ا للہ قتل; 3دن میں قاتل گرفتارکئے جائیں,علماءکونسل کا ...
 فائرنگ سے مولانا امان ا للہ قتل; 3دن میں قاتل گرفتارکئے جائیں,علماءکونسل کا مطالبہ

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت سے ملحقہ شہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جامعہ تعلیم القرآن کے معلم مولانا امان اللہ کو قتل کر دیا ہے، مولانا امان اللہ مدرسہ کے مہتتم مولانا اشرف کے صاحبزادے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان کو راجہ بازار کے نواحی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور تمام دکانیں بند کروا دی گئی ہیں جبکہ میڈیا کو بھی آگے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان علماءکونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا امان اللہ کے قاتلوں کو 3روز میں گرفتار کیا جائے ورنہ پاکستان بھر کے علماءکا اجلاس بلایا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت مذہبی شخصیات کے قاتلوں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -اہم خبریں -