وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

  

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی بحران کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کابینہ کو اپنے دورہ امریکہ پر بھی اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس کے دوران بجلی کے اضافی بلوں پر کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی ۔یاد رہے کہ گذشتہ مہینوں میں عوام کو انتہائی زیادہ بجلی کے بل بھیجے گئے ہیں جس پر عوام بلبلا اٹھے ہیں جبکہ بجلی وپانی کے وزیر عابد شیر علی نے بھی اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ لوگوں کو زیادہ بل بھیجے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -