ایپل کے بعد گوگل نے بھی تیاری پکڑ لی

ایپل کے بعد گوگل نے بھی تیاری پکڑ لی
ایپل کے بعد گوگل نے بھی تیاری پکڑ لی

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) آئی فون 6 اور 6 پلس کی آمد کے بعد پچھلے ہفتے کے دوران ایپل کو اینڈرائڈ کی نقل کرنے کا الزام دیا گیا تھا لیکن اب لگتا ہے کہ اینڈرائڈ نے بھی ایپل کی نقل شروع کردی ہے۔ ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم ios8 میں آٹو میٹک انکرپشن (ڈیٹا کو خود کار طریقے سے محفوظ بنانے کا نظام) کی سہولت موجود ہے اور اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ آنے والے اس کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ L میں بھی یہ سہولت موجود ہوگی ۔اس سہولت کی وجہ سے کوئی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارہ فائلوں کو کھول نہیں سکے گا اور صارف کے پاسورڈ یا پاس کوڈ کے بغیر ڈیٹا تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔ گوگل کی طرف سے انکرپشن کی سہولت 2011ءسے فراہم کی جارہی ہے لیکن پہلے اسے آن کرنا پڑتا تھا مگر اب یہ خود کارہوگی اور خود بخود عمل میں آجائے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -