مصری پولیس کا فلسطینی شہری کے خلاف بزدلانہ اقدام

مصری پولیس کا فلسطینی شہری کے خلاف بزدلانہ اقدام
مصری پولیس کا فلسطینی شہری کے خلاف بزدلانہ اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(نیوزڈیسک)مصری بارڈر پولیس غزہ سے فلسطین کے وسیع پیمانے پر غیر قانونی فرار کی صورت حال کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتی دکھائی دیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق رفاہ کے قریب فلسطینیوں اور مصری فوج کے درمیان ہفتے کے روز ہوئی ایک مدبھیڑ میں ایک فلسطینی ہلاک اور دو زخمی ہوئے اور ووٹائل بارڈر کی مصری طرف سرنگ کے سرے سے ابھرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جنہوں نے مصری فوجیوں کے کہنے پر ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا تھا اور جب مصری فوج نے ان پر گولیاں چلائیں تو انہوں نے واپس غزہ بھاگنے کی کوشش کی۔ مصری فوجی ذرائع کے مطابق سنائی بیسڈ انٹیلی جنس نے یونٹ مصری فوج کو رفاہ کے قریب سرحدی علاقے میں ہائی الرٹ رہنے کا عندیہ دیا ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق سرنگ کے ذریعے حملے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ سات ہفتوں سے جنگ جاری ہے جس نے غزہ کو ایک سنگین حالت میں لا کھڑا کیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروںلوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور نوکریاں تلاش کر رہے ہیں جبکہ سرنگ کے راستے فلسطین سے ہجرت ایک منافع بخش کاروبار بن چکی ہے۔ فتح کے مطابق جس نے اس ہفتے نقد رقم کی غیر قانونی سمگلنگ کرنے پر حماس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دہشت گروپ سرنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی چھوڑنے والے ہر فلسطینی پر دوہزار ڈالر کی ر قم اپنے ساتھ لے جانے کا الزام لگاتا ہے۔ فلسطین اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس انسانی بیوپار میں مصر کے وہ بیوپاری بھی اس سکیم کا حصہ ہیں جنہوں نے اس غیر قانونی فعل پر مصری سرحدی پولیس کے کریک ڈاﺅن کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -