دنیا کے وہ ائیرپورٹ جہاں آپ کبھی بھول کر بھی نہ جانا چاہیں گے

دنیا کے وہ ائیرپورٹ جہاں آپ کبھی بھول کر بھی نہ جانا چاہیں گے
دنیا کے وہ ائیرپورٹ جہاں آپ کبھی بھول کر بھی نہ جانا چاہیں گے

  

لندن(نیوزڈیسک)ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ جہاز کا سفر کریں اور ائیرپورٹ جائیں لیکن دنیا میں کچھ ائیرپورٹ ایسے بھی ہیں جہاں جاتے ہوئے آپ بار بار سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں،آئیے آپ کو ایسے ائیرپورٹس کے بارے میں بتاتے ہیں۔

نیکوسیا ائیرپورٹ، قبرص

یہ ائیرپورٹ 1977ءسے خالی پڑا ہے اور ہر قسم کے فلائیٹ آپریشنز کے لئے بند ہے۔ایک وقت تھا کہ یہ ائیر پورٹ بہت زیادہ مصروف ہوا کرتا تھا لیکن پھر یونانی قوم پرستوں نے حکومت کا تختہ الٹ دیا اور یہ ائیرپورٹ خالی ہوگیا۔آج بھی اس ائیر پورٹ میں لوگوں کے بیٹھنے کے لئے کرسیاں لگی نظر آتی ہیں جن کی حالت انتہائی خستہ ہے جبکہ یہاں آپ کو جہاز پارک ہوا بھی ملتا ہے۔

یاسر عرفات،غزہ

یہ ائیر پورٹ رفاہ میں 1998ءمیں بنایا گیا تھااور اس کا افتتاح فلسطینی رہنمایاسر عرفات اور امریکی صدر بِل کلنٹن نے کیا تھا لیکن صرف تین سال بعد ہی اسرائیلی فورسز کی بمباری سے یہ تباہ ہوگیا اور اب یہ ائیرپورٹ ایک بھوت خانے کی صورت پیش کررہا ہے۔

سپین

سپین کا Ciudad Real Centralائیرپورٹ نے 2008ءکام کرنا شروع کیا اور اس کو بنانے میں ایک ارب یورو خرچہ ہوا لیکن صرف چار سال بعد ہی اسے سفید ہاتھی قرار دے کر 2012ءمیں بند کردیا گیا۔اس ائیر پورٹ سے جان چھڑانے کے لئے اسے جلد از جلد فروخت کرنے کی کوشش کی گئی اور اسے 10ہزار یورو میں فروخت کرنے کی کوشش کی گئی لیکن عدالت نے اس کی فروخت کو روک دیا۔انتہائی شاندار اور یورپ کا لمباترین رن وے بھی اسی ائیرپورٹ میں ہے لیکن وہ بھی آج خالی پڑا ہے۔

برلن

جرمنی کا Tempelhofائیر پورٹ آج پبلک پارک بن چکا ہے جہاں لوگ سائیکلنگ بھی کرتے ہیں۔دور سے دیکھنے میں یہ ائیرپورٹ انتہائی شاندار نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں یہ آپریشنل ہی نہیں ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2017ءمیں یہاں پھولوں کی نمائش بھی لگائی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس