پاکستان اور سعودی عرب کے علاوہ وہ اسلامی ملک جس نے دنیا میں سب سے زیادہ مہاجروں کو پناہ دے رکھی ہے

پاکستان اور سعودی عرب کے علاوہ وہ اسلامی ملک جس نے دنیا میں سب سے زیادہ ...
پاکستان اور سعودی عرب کے علاوہ وہ اسلامی ملک جس نے دنیا میں سب سے زیادہ مہاجروں کو پناہ دے رکھی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے جنگ سے تباہ وبرباد ہوجانے پر جب لاکھوں شامی باشندوں نے پناہ کے لیے دیگر ممالک کا رخ کیا تو ترکی نے ان کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے اور دنیا میں سب سے زیادہ 22لاکھ شامی پناہ گزینوں کو پناہ دی اور اب تک ان کی خوراک و رہائش پر ساڑھے 7ارب ڈالر(تقریباًساڑھے 7کھرب روپے)خرچ کر چکا ہے۔یہ اعدادوشمار گزشتہ روز ترکی کے نائب وزیراعظم نے دنیا کو بتائے۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
شام کے ساتھ ترکی کا 900کلومیٹر بارڈر لگتا ہے اس لیے وہ شامی پناہ گزینوں کی پہلی منزل قرار پاتا ہے۔ شام سے فرار اختیار کرنے والے پناہ گزین سب سے پہلے ترکی میں داخل ہوتے ہیں جن میں سے اکثر وہیں رک جاتے ہیں اور ایک واضح تعداد یورپ و دیگر عرب ممالک کی طرف نکل جاتی ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ دوسرا بڑا پناہ گزینوں کا بحران ہے جس کا دنیا کو سامنا ہے۔

اپنی گاڑی میں سویا نوجوان اٹھا تو بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسی چیز نظر آئی کہ آئندہ ایسا کرنے سے توبہ کر لی
ترک نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ہمیں شام میں جنگ کے آغاز ہی سے اندازہ تھا کہ شام سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ ہجرت کریں گے اس لیے ان کے لیے بہترین کیمپوں کا انتظام کیا گیا اور بعد میں انہیں صحت اور تعلیم کی سہولیات بھی بہم پہنچائی گئیں۔واضح رہے کہ ترکی سے قبل پاکستان دنیا کا بڑا ملک تھا جس نے سب سے زیادہ پناہ گزینوں(افغانیوں)کو اپنے ملک میں پناہ دی تھی اور ان کے طعام و قیام اور صحت و تعلیم کا بندوبست کیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -