کرکٹ میں واپس آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، محمد عامر

کرکٹ میں واپس آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، محمد عامر
کرکٹ میں واپس آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، محمد عامر

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اتوار کے روز فیصل آباد میں سوئی سدرن اور زرعی ترقیاتی بنک کے مابین ڈومیسٹک کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں سوئی سدرن نے زرعی ترقیاتی بنک کو 113 رنز سے شکست دے دی ۔ کرکٹر محمد عامر نے سوئی سدرن کی طرف سے میچ میں حصہ لیا۔ کھیلے گئے میچ میں محمد عامر نے پہلی اننگز میں 2 اوردوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر محمد عامرکاکہنا تھا کہ کرکٹ میں واپس آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں،ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا موقع ملاہے جو میں کھیل رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کرکٹ میں 5 سال کا وقفہ بہت بڑا وقفہ ہوتا ہے میرے چھوٹے چھوٹے ہدف ہیں جو حاصل کررہاہوں۔

مزید : کھیل